ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کالکاجی مندر میں صفائی اور سیور پر ڈی ڈی اے، ایم سی ڈی اور ڈی جے بی سے جواب طلب

کالکاجی مندر میں صفائی اور سیور پر ڈی ڈی اے، ایم سی ڈی اور ڈی جے بی سے جواب طلب

Wed, 01 Mar 2017 22:51:16    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے کالکاجی مندر میں صفائی اور سیور لائن کے معاملے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اور دہلی جل بورڈ کے اعلی حکام میٹنگ کریں۔اس میٹنگ میں ڈی ڈی اے کے چیئرمین، میونسپل کمشنر اور دہلی جل بورڈ کے وائس وی سی موجود رہیں، اس میٹنگ میں درخواست گزاروں کے تین نمائندے موجود رہیں گے جو اپنی رائے دیں گے، سبھی مل جل کر کام کریں اور چھ ہفتے میں عدالت کو رپورٹ سونپیں۔جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ مندر میں عقید ت مندوں کے لیے بیت الخلا کا نہ ہونا سنگین مسئلہ ہے۔دراصل تین رکنی کمیٹی نے کہا کہ مندر میں تین بیت الخلاء ہیں، لیکن تینوں خراب ہیں جبکہ وہاں پر تین نئے بیت الخلاء کی ضرورت ہے۔عدالت عظمی نے کہا کہ جل بورڈ ہر حال میں 31/مارچ تک سیور لائن بچھانے کے لیے ٹینڈر نکالے، عدالت نے ڈی ڈی اے کو ہدایت دی کہ وہ بیت الخلا بنانے کے لیے زمین دے اور دہلی جل بورڈ پانی اور سیور کا انتظام کرے۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں نے کہا کہ ابھی کچھ سیوریج لائن بچھانی باقی ہیں، دہلی جل بورڈ نے ان سیوریج لائنوں کے بچھانے کا خرچ بتایا۔دہلی میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ انہوں نے ڈی ڈی اے سے کہا ہے کہ عقیدت مندوں کے لیے تین بیت الخلا بلاک بنانے کے لیے زمین دے لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، لیکن جب ڈی ڈی اے نے زمین الاٹ کر دی تو میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ ان کے پاس پیسے نہیں تھے، اس کے لیے  رضاکار چندہ دینا چاہتے ہیں جس سے میونسپل بورڈ کام شروع کر سکے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ سیویج لائن کی تعمیر کے لیے درخواست گزاروں نے 13لاکھ روپے دیئے ہیں۔
 


Share: